ٹورنٹو: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
Daily Urdu Media: ٹورنٹو میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے اس اہم میچ میں پرتگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کر لیا۔
پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو اور گونزالو راموس نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ کروشیا کی طرف سے واحد گول ایوان پریشیچ نے کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم پرتگال نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس فتح کے ساتھ پرتگال نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ مضبوط حریف اسپین سے ہوگا۔ شائقین فٹبال اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں یورپی طاقتور ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔





