اسلام آباد (نادر کیانی)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپیل کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔ اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے بھی اپیل کرتا ہوں سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کریں۔ملک بھر کے تاجر متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے کیمپ لگائیں۔مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد ہم سب پر لازم ہے۔اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی کبھی کوئی قدرتی آفت آئی تاجر برادری متاثرین کی امداد میں پہلے نمبر پر رہی۔انشاءاللہ تاجر برادری متاثرین کی امداد کے لئے بھر پور کردار ادا کرے گی۔تاجر برادری خیبر پختون خواہ میں امدادی سامان بھیجنے کے لئے صدر ملک مہر الٰہی اور جنرل سیکرٹری احسان باچا سے رابط کریں جبکہ آزاد کشمیر میں امدادی سامان بھیجنے کے لئے صدر افتخار فیروز اور جنرل سیکرٹری شوکت نواز میر سے رابطہ کریں۔اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب تاجر برادری کی امداد کے منتظر ہیں آپ اپنے مال کا کچھ حصہ ضرور ان پر خرچ کریں۔





