امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، ایران اور وینزویلا سمیت بڑی کامیابیاں حاصل کیں: ٹرمپ

امریکی صدر Donald Trump نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے اپنے دورِ حکومت میں ایران، وینزویلا اور دیگر محاذوں پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ڈیلی اردو میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں، امریکا میں ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور قوم کبھی اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے اور ان کی حکومت ملک کی طاقت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ نے تیسری مدتِ صدارت سے متعلق بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے تیسری مدت کا ذکر کرنا چاہیے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ میں کسی نئے تنازع کو جنم نہیں دینا چاہتا۔‘‘

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے ایران اور وینزویلا سمیت مختلف معاملات میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں اور کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں Panama Canal کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے اور اس عظیم انجینیئرنگ منصوبے کی تعمیر کے دوران 38 ہزار امریکیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں