حکومت پیٹرول کی قیمتیں جنگ سے پہلے والی سطح پر لائے۔اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتیں جنگ سے پہلے والی سطح پر لائے۔اپنے ایک بیان میں اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے جنگ کے دوران انتہائی مشکلات کا سامنا کیا۔پیٹرول کی ڈبل قیمت کی وجہ سے تاجر برادری نے ڈبل اخراجات برداشت کئے اور جنگ کے دوران سامان کی ترسیل کے لئے ڈبل کرائے ادا کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں دو روپے کی کمی نہ ہی کی جاتی تو بہتر تھا۔پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کی کمی سے عوام کو فائدہ نہیں، اگر حکومت دو روپے کمی نہ کرتی تو حکومت کو کچھ فائدہ ضرور ہو جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں