‎اسلام آباد: گروپ کیپٹن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم گرفتار، تفتیش جاری

اسلام آباد میں گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 20 سال ہے اور وہ تھانہ کھنہ کی حدود بند کھنہ روڈ کا رہائشی ہے۔ ملزم میٹرک پاس ہے اور ماضی میں ایک الیکٹرانک دکان پر سیلز مین کے طور پر کام کر چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم ایک لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ لڑکی کے انکار پر دونوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے گروپ کیپٹن نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے سے روکا۔ اس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور گاڑی میں سوار گروپ کیپٹن پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں