سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 459 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 122 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 185 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں