کھلاڑیوں کو نئے میرٹ بیسڈ نظام، فٹنس معیار اور ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
لاہور (اسپورٹس رپورٹر): Pakistan Cricket Board کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس میں میرٹ بیسڈ اصلاحات کے حوالے سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین Syed Mohsin Naqvi نے خصوصی شرکت کی۔
ورکشاپ میں کھلاڑیوں، کوچز، سلیکٹرز اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ سسٹم کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس و سلیکشن Aaqib Javed نے سنٹرل کنٹریکٹ نظام میں متعارف کرائی گئی نئی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ Mike Hesson نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ سسٹم کی مختلف کیٹیگریز، ان کی افادیت اور کھلاڑیوں کے لیے دستیاب مواقع کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت، کارکردگی کے معیار اور قومی ٹیم تک رسائی کے نئے طریقہ کار پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
ورکشاپ کے دوران ڈاکٹر جاوید مغل نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ فریم ورک میں میڈیکل فٹنس اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور فٹنس کو مستقبل کے نظام میں بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔
تقریب میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اراکین، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل، مختلف ڈائریکٹرز، سلیکٹرز، کوچز اور قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ نظام اور اس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔





