Urdu Media*
*ترجمان اسلام آباد پولیس*
اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹاؤن نے اسلحہ کے زور پر راہزنی، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 10 چوری شدہ موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے متعدد مقدمات کا مال مسروقہ بھی برآمد ہوا۔
*گرفتار ملزمان:*
1. محمد ریحان
2. اللہ دیتہ
3. حسنین علی
4. اکبر علی
5. علی اکبر
6. عدیل
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
*اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، منظم گینگ کے 6 ارکان گرفتار*