اسلام آباد سے گاڑیوں کے پرزے نکالنے والے موٹرسائیکل چور پکڑے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث تین رکنی گروہ منشاء گینگ کا سرغنہ منشاء مسیح ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ ایس ایچ اور تھانہ کراچی کمپنی ندیم طاہر کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل،گاڑیوں سے نکالی گئیں بیٹریاں ، الیکٹرک کیبل اور چوری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں