آر اے بازار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی: تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، ایک موبائل فون، 3 سٹیبلائزر اور 8 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں