راولپنڈی ( ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کیجانب سے محرم الحرام جلوسوں کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات اور اچھی ڈیوٹی پر تمام افسران و جوانوں کو شاباش اور تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ یوم عاشور ا ور محرم الحرام کے دیگر اہم جلوسوں و مجالس کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس کیجانب سے فول پروف ٹر یفک انتظامات فراہم کیے گئے۔

ترجمان سی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق 11سو زائد افسران و جوانوں نے مجالس،جلوسوں،عزادارین اور شہریوں کی سہولت کیلئے دن رات کی تمیز کے بغیراپنی ڈیوٹی محنت اور ایماندری سے سر انجام دی۔ٹریفک کے بہترین انتظامات اور حکمت عملی کی بدولت ضلع بھر میں ٹریفک و دیگر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔انھوں نے محرم الحرام کے دوران ٹریفک پلان کو کامیاب بنانے پر زائرین، عزاداروں اور شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔راولپنڈی ٹریفک پولیس آئندہ بھی شہریوں کو بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کرتی رہے گی۔





