محکمہ جنگلات نے قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی!

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے گوجرخان کی حدود میں جی ٹی روڈ پر محکمہ جنگلات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے سمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ٹرک مانسہرہ سے آرھا تھا اور اس پر 7 سو فٹ چیڑکے درختوں کو کاٹ کر لوڈ کیا گیا تھا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر امتیاز کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم ٹرک کو راولپنڈی میں روکنا چاہا مگر ٹرک میں موجود مشکوک افراد نے روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب ٹرک پکڑ لیا۔ٹرک کو چیک کیا تو سوار کسی قسم کا ثبوت مہیا نہ کرسکے ۔ ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ پاکستان فاریسٹ ایکٹ 1927 کے تحت لکڑی اور ٹرک کو ضبط کرکے سہالہ فاریسٹ سیل ڈپو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لکڑی سمگل کرنے والوں کو55 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں