راولپنڈی: جیولر شاپ میں چوری کرنے والا ملازم گرفتار، مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے بہانے جیولر شاپ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دکان میں ملازم تھا، جس نے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کی واردات کی۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مسروقہ چاندی کی 27 انگوٹھیاں، 2 بریسلٹ اور 15 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
ایس پی راول Saad Arshad نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں