بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ

بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تمام طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام بحال ہوا ہے جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے جسے دنیا تسلیم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکل معاشی حالات میں حکومت سنبھالی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاست کو بچانے اور سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے کی پالیسی اپنائی۔ ان کے مطابق اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتا تو معاشی بہتری ممکن نہ ہوتی۔ انہوں نے ماضی کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت میں غیر یقینی صورتحال تھی اور کاروباری طبقہ شدید دباؤ کا شکار تھا۔

عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ نئے بجٹ میں عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا اور اسے ریلیف بیسڈ بجٹ قرار دیا۔ ان کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ آمدن رکھنے والوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہو رہی ہے اور دنیا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے کوششوں کو سراہ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰواضح رہے کہ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں