کراچی پولیس اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: کراچی پولیس اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی (PEBS) اسپتال کے درمیان کراچی پولیس کے افسران، اہلکاروں، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی (PEBS) اسپتال کے صدر قاضی ساجد علی نے شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت کراچی پولیس کے افسران، جوانوں، ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو PEBS اسپتال میں آنکھوں، دل، ذیابیطس، دانتوں، منہ اور بریسٹ کینسر کے علاج، سرجری سمیت دیگر طبی سہولیات مفت یا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے اس معاہدے کو پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی صحت و فلاح کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے معیاری طبی سہولیات تک رسائی مزید آسان ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں