5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے، آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی Bilawal Bhutto Zardari نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

ڈیلی اردو میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آمریت نے یہ سمجھا تھا کہ وہ عوام کی آواز کو دبا دے گی، لیکن Zulfikar Ali Bhutto، Benazir Bhutto اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے بے شمار کارکنوں نے ثابت کیا کہ حق، آئین اور عوامی حاکمیت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ 49 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ آمریت اور نفرت کی ہر سوچ کو مسترد کرتے ہوئے ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے سفر کو آگے بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں