ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں اور سامان پکڑا گیا !

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پشاور کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1 ارب 16 کروڑ 30 ہزار روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان اور نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابط انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں ہیںجن میں جعلی ڈیکلریشن کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 6 ہزار 330 کلوگرام سیلولوز ایسیٹیٹ ٹاؤ ضبط کیا گیا۔

پشاور کسٹمز نے بیڈفورڈ ٹرک سے 4 ہزار 52 کلو گرام مردانہ و زنانہ کپڑا بھی برآمد کر تے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کارروائیوں کے دوران 7 ہزار 380 سلیوز سگریٹ اور 11 کلو گرام گولڈ گٹکا بھی قبضے میں لے لیا۔
اس کے علاوہ پشاور کسٹمز نے تھاکوٹ، ہزارہ میں اسوزو ٹرک سے غیر ملکی اور نان ڈیوٹی پیڈ اشیائے خورونوش کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔ایک اور بڑی کارروائی کے وران تین لگژری نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں ہیں،جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں