چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

اسلام آباد (ایم – احمد چوہان) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے علی الصبح جی سکس جلوس اسلام آباد کے روٹ کا دورہ کیا۔ اس دوران سی ٹی او اسلام آباد نے جلوس کے روٹ کے اطراف میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں ٹریفک انتظامات کے لئے 350 سے زائد افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے عوام سے گذارش کی ہے کہ ہ جلوس میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہری س اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مختص کی گئیں پارکنگ ہی کھڑی کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں