کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2070 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے مقرر ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4305 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔





