پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور بھی پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کی معترف

پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران حاصل ہونے والے پسندیدہ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، مقامی کھانوں، کرکٹ کلچر اور شادیوں کی رنگا رنگ تقریبات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک انٹرویو میں نیٹلی بیکر نے بتایا کہ وہ فارغ وقت میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کرنا پسند کرتی ہیں، جہاں انہیں نئی جگہوں، ثقافتوں اور منفرد تجربات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد کے بعد ان کی کرکٹ میں دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی اس کھیل کے قوانین اور اس کی باریکیوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور سیکھنے کے عمل میں ہیں۔

نیٹلی بیکر نے پاکستان کے ثقافتی تنوع اور عوام کے مثبت رویوں کو اپنے قیام کا یادگار حصہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں