برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد ہلاک
برازیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔
برازیلی حکام کے مطابق تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر قریبی الیکٹرک گاڑیوں کی پارکنگ میں جا گرا، جس کے باعث وہاں موجود تقریباً 20 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار مجموعی طور پر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر فضائی ٹریفک، تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات اور تحقیقات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حادثے کی اصل وجوہات واضح ہو سکیں گی۔





