اسلام آباد: اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے محکمہ ایکسائز کی ٹیم کے ہمراہ گلبرگ گرینز کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 52 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ چیکنگ کے دوران 3 مشکوک ٹیمپرڈ اور 2 غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں محکمہ ایکسائز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔





