اسلام آباد (ایم احمد) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم تیز کر دی۔۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر کے گرین بیلٹ کو تجاوزات مافیا سے واگزار کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں جی الیون میں گرین بیلٹ پر قائم عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔اس دوران گرین بیلٹ پر قائم مختلف سٹالز اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف اے سی شالیمار نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹریکٹر اور 2 ٹرک تھانے منتقل کر دیئے۔

اے سی صدر کی جانب سے سری نگر ہائی وے پر بھی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے خلاف کاروائی بھی کی گئی جس میں غیر قانونی پارکنگ کی صورت میں تجاوزات قائم کرنے پر 4 گاڑیاں تھانے منتقل کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آاد کے مطابق گرین بیلٹ سمیت کسی بھی ایریا پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔






