راولپنڈی سے ہنی ٹریپ گینگ کے میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی( ایم احمد چوہان)نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے شہری سے لوٹی گئی رقم 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتارکرلیا،زیر حراست ہنی ٹریپ گینگ سے شہری سے لوٹی گئی رقم 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا، زیر حراست افراد نے سپین نژاد پاکستانی شہری سے نکاح کے بہانے رقم وصول کی،تھانہ نیوٹاون میں درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھاکہ شہریوں کا استحصال کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں