راولپنڈی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 افراد گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 افراد کو گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد نے 4 روز قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا،وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جینس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں