پی ٹی اے کا چوتھی سہ ماہی 2025 کے دوران 20 شہروں میں کوالٹی آف سروس سروے‌ جاری۔

اسلام آباد (نازیہ آصف) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوتھی سہ ماہی 2025 کے دوران ملک کے 20 شہروں میں ٹیلی کام خدمات کی کارکردگی اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے آزادانہ کوالٹی آف سروس (QoS) سروے مکمل کر لیا۔یہ سروے مرکزی شاہراہوں، سروس روڈز اور اہم رہائشی و تجارتی علاقوں میں کیا گیا۔ پی ٹی اے کی ٹیموں نے جدید خودکار مانیٹرنگ ٹولز کے ذریعے وائس کالز، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ/ڈیٹا سروسز کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ این جی ایم ایس لائسنس شرائط اور سیلولر موبائل نیٹ ورک کوالٹی آف سروس ریگولیشنز 2021 کے مطابق کیا گیا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقررہ معیار کے مطابق کے پی آئیز (KPIs) کی تعمیل کی بنیاد پر سیلولر موبائل آپریٹرز کی درجہ بندی موبائل نیٹ ورک کوریج، وائس سروسز اور موبائل براڈ بینڈ کارکردگی کے حوالے سے کی گئی۔ پی ٹی اے کے مطابق اگرچہ ڈیٹا سروسز مجموعی طور پر معیار کے مطابق رہیں، تاہم بعض علاقوں میں وائس سروسز کے چند اشاریے مقررہ حد سے کم پائے گئے، جس پر پی ٹی اے نے متعلقہ آپریٹرز کو اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سروے کی تفصیلی رپورٹ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں