*اسلام آباد: کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد کے زیر اہتمام 80 کروڑ روپے مالیت کی ضبط شدہ اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء تلف

اسلام آباد، 30 جون 2026: کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)، اسلام آباد نے منگل، 30 جون 2026 کو اسلام آباد ڈرائی پورٹ، ایچ-9/4 میں اسمگل شدہ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کی تلفی کی باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کے دوران قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تقریباً 80 کروڑ روپے مالیت کی ضبط شدہ اسمگل شدہ اشیاء کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تلف کر دیا گیا۔ تلف کی جانے والی اشیاء میں شراب، موبائل فون، سگریٹ، غذائی اشیاء اور دیگر ممنوعہ سامان شامل تھا۔

تقریب میں چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) جناب باسط مقصود عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد جناب رضوان صلابت سمیت دیگر افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) جناب باسط مقصود عباسی نے کہا کہ پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسمگلنگ قومی خزانے، قانونی کاروبار، مقامی صنعت اور مجموعی قومی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز سرحدی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے،

اپنا تبصرہ بھیجیں