*اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، ‘مکھی گینگ’ کے دو ملزمان گرفتار*

اسلام آباد پولیس تھانہ کراچی کمپنی نے ہیومن ریسورس اور ٹیکنیکل ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ‘مکھی گینگ’ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی زون ڈاکٹر آیاز خان، ایس ڈی پی او مارگلہ نوشیروان اور ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی ندیم طاہر کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد شفیق نے ہمراہ پولیس ٹیم انجام دی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان پمز ہسپتال کی پارکنگ میں سوئے ہوئے مریضوں کے لواحقین کے موبائل فون اور نقدی چوری کرنے میں ملوث تھے۔

*گرفتار ملزمان:*
1. محمد ایاز ولد محمد ریاض
2. عبد الحسین ولد محمد مکھن

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 8 عدد قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی..

اپنا تبصرہ بھیجیں