اسلام آباد (ایم احمد چوہان) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے ترکی جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔حکام کے مطابق مسافر عتیق اللہ، ترکش ایئرلائنز کی پرواز TK-751 کے ذریعے سفر کر رہا تھا، ایف آئی اے نے آف لوڈ کیے گئے مسافر کو سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔ دستاویزات کی جانچ کے دوران اس کے افغان پاسپورٹ پر موجود پاکستانی امیگریشن اسٹیمپ جعلی پائی گئی،جس پرمسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیاہے۔





