اسلام آباد ( ایم – احمد ) اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔۔ ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی طاہر ندیم ،اظہر ہمدانیASIمعہ ٹیم نےقلیل مدت میں تکینکی بنیادوں پر موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔۔ ملزم اسلام آباد کے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث جس سے متعلق پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہے۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے اپیل کی ہے کہ اگر ملزم سے متعلق کسی شہری کے پاس کوئی اور معلومات ہو تو تھانہ کراچی کمپنی رجوع کیا جا سکتا ہے۔ایس ایچ او کراچی کمپنی ندیم طاہر کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے تین (03) عددموٹرسائیکل برآمد کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا ہے ۔





