پاکستان کی تیار کردہ فٹبال میدان کے بعد خلا تک پہنچ گئی، ناسا کا جدید فٹبال کیساتھ سائنسی تجربہ

امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال کے ساتھ سائنسی تجربہ انجام دیا۔

یہ تجربہ اسٹیشن کے کپولا ماڈیول میں کیا گیا، جہاں فٹبال کو بےوزنی کے ماحول میں معلق حالت میں رکھ کر اس کے رویے کا مشاہدہ کیا گیا۔ خلابازوں نے ایڈیڈاس کی تیار کردہ ٹریونڈا بال استعمال کی تاکہ مائیکرو گریویٹی میں فٹبال کی حرکت اور توازن کا جائزہ لیا جا سکے۔

ناسا کے مطابق تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا وزن اور توازن کھیل کے دوران اس کی حرکت پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ اس نوعیت کا تجربہ 2019 میں بھی کیا جا چکا ہے، جس سے واضح ہوا کہ معمولی توازن کے فرق سے بھی فٹبال کی حرکت میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں