فیفا ورلڈکپ : بیلجیئم اور ایران کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا

*Daily Urdu Media*

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں گروپ جی کے اہم مقابلے میں ایران اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ میچ کا آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

پہلے ہاف کے 28ویں منٹ میں ایران نے فری کک پر گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی، تاہم ریفری نے آف سائیڈ کی بنیاد پر اس گول کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد بھی ایران نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔

دوسرے ہاف میں بیلجیئم کا غلبہ رہا، لیکن ایران کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر علی رضا کی شاندار کارکردگی نے انہیں کامیاب ہونے نہ دیا۔ علی رضا نے کئی مشکل مواقع پر گول بچائے، جب کہ دوسرے ہاف میں بیلجیئم کے ایک خطرناک حملے کو روک کر انہوں نے ایسی سیو کی جسے کھیل کے ماہرین نے “سیو آف دی ٹورنامنٹ” قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں