فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 18 جون کو کھیلے گئے میچز میں کولمبیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
کولمبیا کی جانب سے پہلا گول ڈینیئل منوز نے میچ کے 40ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام پر کولمبیا کو اُزبکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔
دوسرے ہاف میں کولمبیا نے مزید دو گول اسکور کیے، جن میں لوئس ڈیاز اور جمینٹن شامل تھے، جبکہ اُزبکستان کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔
ایک اور اہم میچ میں پرتگال اور کانگو کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے گول پہلے ہاف میں اسکور کیے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں گھانا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے پاناما کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔





