محرم الحرام: ایس پی پوٹھوہار کا امام بارگاہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سخت چیکنگ کی ہدایت

راولپنڈی: ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے سول لائنز کے علاقے میں امام بارگاہ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ تمام مجالس اور جلوس مقررہ ایس او پیز کے مطابق اپنے طے شدہ اوقات اور راستوں پر ہی منعقد ہوں گے۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے اور سیکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں