چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا آئی ٹی پی فیسیلیٹیشن وینز کا معائنہ، سروسز مزید بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: چیف ٹریفک آفیسر Kainat Azhar Khan نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فیسیلیٹیشن وینز کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور بہترین خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فیسیلیٹیشن وینز کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔
کائنات اظہر خان نے کہا کہ فیسیلیٹیشن وینز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ٹریفک سے متعلق مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آ رہی ہے بلکہ ان کے وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فیسیلیٹیشن وینز کی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین اور جدید ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں