عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 3.20 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 2.86 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، اور ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سپلائی سے متعلق خدشات کم ہونے کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں