ایپل کے نئے آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو متعارف کرانے میں ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔

ایپل کے نئے آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو متعارف کرانے میں ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئی فون 18 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور 2026 میں متوقع آئی فون 18 پرو میکس کی ممکنہ تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر سامنے آنے والی ان تصاویر میں آئی فون 18 پرو میکس کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے، جس سے اس کے ڈیزائن کا اندازہ مختلف زاویوں سے لگایا جا سکتا ہے۔

ابتدائی لیکس کے مطابق اس نئے ماڈل کا مجموعی ڈیزائن کافی حد تک موجودہ آئی فون 17 پرو سیریز سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم کچھ معمولی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید رپورٹس کے مطابق Apple Inc. کے آئی فون 18 پرو ماڈلز ممکنہ طور پر چار مختلف رنگوں میں پیش کیے جائیں گے، تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں