مری ایکسپریس وے سانحہ: مرکزی ملزم ڈرائیور گرفتار

مری: مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک وین حادثے کے مرکزی ملزم ڈرائیور ممتاز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اسلام اباد (رجب علی)
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور زخمی حالت میں قریبی جنگل میں روپوش ہو گیا تھا۔ حادثے کے دوران اس کے جسم کے بعض حصے آگ سے جھلس گئے تھے۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ حادثے کے بعد وہ جنگل میں بے ہوش ہو گیا تھا اور ہوش میں آنے کے بعد راولپنڈی فرار ہو گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد طبی معائنے اور علاج کے لیے اسے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مری میں دفعہ 279، 322، 337-G اور 427 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مری پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گ

اپنا تبصرہ بھیجیں