راولپنڈی (مندرہ) پولیس کی کارروائی: 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی: مندرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کا پھوپھا ہے۔ یہ مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

مدعیِ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص ان کی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرتا رہا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکو لیگل پراسس مکمل کرا لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان تیار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابلِ برداشت ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کیس کی مزید تفتیش قانونی تقاضوں کے مطابق کی جا رہی ہے اور شواہد کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں