اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں انسدادِ گداگری مہم مزید تیز کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے رورل اور اربن علاقوں میں رات گئے خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 گداگروں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں اور حوالات منتقل کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ترامڑی سے 3، ایف-8 سے 12، ہمک چوک سے 4، ایف-10 سے 10، جی-9 سے 9 جبکہ آئی-8 سے 3 گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انسدادِ گداگری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے یومیہ بنیادوں پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسدادِ گداگری مہم میں تعاون کریں اور پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کے لیے نقد امداد دینے سے گریز کریں۔





