اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دو مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 4.95 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 4.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری کارروائی میں پشاور کے ایک کوریئر آفس میں موجود پارسل کی تلاشی کے دوران 450 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے حوالے سے انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں