کجھٹ ایکسپریس وے پر ٹویوٹا ہائی ایس میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

مری: کجھٹ ایکسپریس وے پر ایک ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے قریبی فائر ریسکیو سروس، ایمرجنسی ایمبولینسز اور دیگر ضروری وسائل کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضرورت مند افراد کو مزید علاج معالجے کے لیے سول ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے اور کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات موصول ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں