موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی۔ٹریفک آفیسرزمعطل

اسلام آباد (ایم احمد)ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقع پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک آفیسرزکو معطل کر دیاہے.پولیس کے مطابق ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا۔

اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے کے بعد موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر آیا۔وائرلیس ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری تک ٹریفک آفیسرزمعطل رہیں گے۔ سی ٹی او نے مزید کہا ہے کہ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز قابل قبول نہیں۔تمام ٹریفک آفیسرز کو سختی سے احکامات جاری کردئیے ہیں کہ وہ شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے پیش آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں