اے این ایف کی بڑی کارروائی، جلی ہوئی گاڑی سے منشیات برآمد

اسلام آباد (ایم احمد)اٹک میں اے این ایف کی بڑی کارروائی! جلی ہوئی کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی.انسداد مشیات فورس کے ترجمان کے مطابق گاڑی سے مجموعی طور پر 166 کلو گرام سے زائد چرس اور 21 کلو افیون برآمد.

اے این کا ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کے بارے میں اے این ایف کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کیلئے کڑی ناکہ بندی کر رکھی تھی۔گاڑی کے ٹول پلازے پر نہ پہنچنے اور معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے موٹروے پر نگرانی کی گئی اور باہتر انٹرچینج اٹک کے قریب موٹروے پر گاڑی جلی ہوئی پائی گئی۔ممکنہ طور پر گاڑی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا شکار ہوئی۔حکام کے مطابق ملزمان گاڑی اور منشیات چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں