اے این ایف کاکریک ڈاؤن،24 کروڑ کی منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

اسلام آباد (ایم احمد)اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔5 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق کاروائیوں میں 24 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 242 کلو گرام سے زائد مقدار میں منشیات برآمد کی گئی.. علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 4 اعشاریہ 300 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔شمس کالونی اسلام آباد میں غیر ملکی نائجیرین خاتون سے 181 گرام کوکین برآمد کی گئی ۔

لورالائی کے علاقے موضع خمازہ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 162 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔جامشورو ٹول پلازہ پر بس میں سوار مسافر سے 69اعشاریہ600 کلو چرس برآمد کی گئی ۔

ایکسپریس وے اسلام آباد پر خاتون سمیت ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کر لی گئی. گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں