راولپنڈی (ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی کے دوران آن لائن مالی فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا.. ترجمان کے مطابق ملزم راشد ملک کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے.. ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم سہولتکار ہے..حکام کے مطابق مذکورہ گینگ سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے جال میں پھنساتا تھا..ملزمان جعلی اکاونٹ بنا کر خود کو متاثرین کا رشتہ دار ظاہر کر کے پیسے بٹورتے تھے.ملزم راشد ملک نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ کھلوایا اور مختلف بینکوں میں 4 اکاونٹ کھلوائے گئے.ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے حاصل کردہ 17 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم بینک اکاونٹس میں وصول کی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مجموعی طور 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اپنے اکاونٹس میں وصول کر چکا تھا.ترجمان کے مطابق ملزم رقم نکلوانے بینک آیا تھا جہاں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا.گرفتار ملزم فراڈ سے حاصل کردہ رقم کا 3 سے 5 فیصد بطور کمیشن وصول کرتا تھا. ملزم کے قبضے سے چیکس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں اورگینگ کے دیگر ملزمان نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں.. ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گینگ کے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments