فیس بک میں اے آئی موڈ سمیت متعدد نئے فیچرز متعارف، سرچ اور مواد تخلیق کا انداز بدل جائے گا

نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے اور صارفین کی مصروفیت بڑھانے کے لیے فیس بک میں متعدد نئے اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بلاگ پوسٹ کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد فیس بک پر معلومات کی تلاش، مواد کی تخلیق اور صارفین کے باہمی رابطوں کے طریقہ کار کو مزید جدید اور آسان بنانا ہے۔

نئے فیچرز میں سب سے نمایاں اے آئی موڈ ہے، جو فیس بک کے سرچ سسٹم کو یکسر تبدیل کر دے گا۔ اس فیچر کے تحت میٹا اے آئی صارفین کے سوالات کے جوابات فیس بک پر موجود عوامی پوسٹس کی بنیاد پر فراہم کرے گا۔

اس نئے نظام کے ذریعے صارفین کو روایتی سرچ رزلٹس میں مختلف پوسٹس اور لنکس اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ سادہ الفاظ میں سوال پوچھ سکیں گے اور متعلقہ معلومات کا خلاصہ براہ راست حاصل کر سکیں گے۔

تاہم ماہرین کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اے آئی موڈ کے ذریعے فراہم کیے جانے والے جوابات کس حد تک درست اور قابل اعتماد ہوں گے، کیونکہ یہ جوابات عام صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے مواد کی بنیاد پر تیار کیے جائیں گے۔

سرچ فیچر کے علاوہ فیس بک نے ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نئے اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنے ویڈیو مواد کو زیادہ مؤثر اور پرکشش بنا سکیں گے۔

کمپنی نے ایک نیا اے آئی فوٹو پری سیٹس فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین مختلف ملبوسات، ہیئر اسٹائلز اور دیگر انداز میں اپنی ممکنہ شکل کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران فیس بک میں متعدد اے آئی فیچرز شامل کیے جا چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں فروری 2026 میں انیمیٹڈ پروفائل فوٹوز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس کی مدد سے صارفین اپنی ساکت تصاویر کو متحرک شکل دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں