اٹک (نازیہ آصف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی جانب سے ضلع اٹک میں سو شل اکنامک پرو گرا م کا آغا ز کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کا مقصد عوام النا س کو دی جانے والے ریلیف سروسز کا سروے کرنا ہے، سو شل اکنامک پرو گرام گھر گھر سروے کر کے رمضان پیکج،مفت تعلیم، صحت اور دیگر مرا حا ت کے لیے مستحق افرا د کا چنا ؤ کیا جائے گا اور بوقت ان کی امدا د کی جائے گی، انہو ں نے کہا کہ اس پرو گرام سے انشا ء اللہ مستقبل میں ہو نے و ا لے تمام ریلیف پرو گرا مز کو مستحق افرا د تک ہی پہنچا یا جائے، انہو ں نے عوام النا س سے اپیل کی کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سروئے کے لیے منتخب کیے گئے نما ئندوں سے مکمل تعا ون کریں اور اپنی فیملی کے متعلق درست معلوما ت فرا ہم کریں تاکہ سروے سے مستحق افرا د کو ان کا حق مل سکے۔





