اسلام آباد (آکاش احمد)وفاقی دارالحکومت میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا.اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں شیشہ کے خلاف کارروائی کی اور روک سٹار کیفے آئی ایٹ ، چارکول کیفے سیل کر دیا .
اسسٹنٹ کمشنر رورل نے پانچ شیشہ کیفیز سیل کر دیئے.اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کیفے بورنیوٹ ایف سیون اور کیفے لیٹل ای سیون سیل کر دیا، اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ای الیون میں تین شیشہ کیفیز کو سیل کیا.
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق جب تک وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) عوامی مقامات پر شیشے کے استعمال کے متعلق قوائد و ضوابط واضح نہیں کرتی اس وقت تک کیفے کے مالکان کا صارفین کو شیشہ پیش کرنا سخت ممنوع ہے.