کراچی (مدثر شبیر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں کراچی کے مرینہ کلب میں عشائیہ عشائیہ دیا گیا.پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عشائیہ مرینہ کلب کی انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں کو روایتی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو سمندر کی سیر بھی کروائی گئی۔
مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں.عشائیہ میں سنئیر جنرل منیجر نیشنل بینک سٹیڈیم ارشد خان، ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک، جنرل منیجر ویمنز ونگ عائشہ اشعر نے بھی شرکت کی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں منگل کو دوپہر ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
Load/Hide Comments